مہمند ایجنسی : (جیو ڈیسک)مہمند ایجنسی میں سلالہ چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔ جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق رات گئے سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جسے فورسز نے پسپا کردیا۔ شدت پسند جدید اسلحہ سے لیس تھے۔ شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ جس کے نتیجے میں بیس حملہ آور ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپ کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔