مہمند ایجنسی(جیوڈیسک)مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے پچاس شدت پسندوں کو گرفتار کر کے پچاس ٹن بارودی مواد اور اسلحے کی کھیپ برآمد کر لی، ایک ماہ کے آپریشن کے بعد ایجنسی کیتمام علاقوں میں حکومت کی رٹ قائم ہو گئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں شروع کیا۔ اس دوران متعدد شدت پسند مارے گئے جبکہ بہت سے علاقہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ یہ شدت پسند علاقے میں دوبارہ داخل ہونے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ فورسز کے جوان ان کا راستہ روک لیتے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایجنسی میں پچاس شدت پسندوں کی گرفتاری اور پچاس ٹن بارودی مواد، ہزاروں مارٹر گولوں اور اسلحے کی برآمدگی بہت بڑی کامیابی ہے۔ مہمند ایجنسی میں امن کے قیام اور حکومتی رٹ کی بحالی کے لئے مقامی لوگ فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
مہمند ایجنسی میں اندرونی شورش کے ساتھ ساتھ افغانستان سے در اندازی بھی کی جاتی رہی ہے لیکن اب مقامی قبائل کے تعاون سے علاقے میں امن ہے۔