مہمند ایجنسی (جیوڈیسک)مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں بارودی مواد کے دو دھماکوں کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل صافی کے علاقے گھڑی میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار پیدل گشت کررہے تھے کہ بارودی مواد کے دو دھماکے ہوئے جس میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔
زخمی اہلکار کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دھماکوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا مگر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔