مہمند ایجنسی (جیوڈیسک) تعلیم کے دشمنوں نے مہمند ایجنسی میں دو پرائمری سکول دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیے۔دہشت گردمسلسل سکولوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی میں تعلیم دشمنوں نے لڑکوں کے دو پرائمری سکولوں کو تباہ کر دیا ۔
دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک تخریب کاری کے دوران تباہ ہونے والے اسکولوں کی تعداد ایک سو آٹھ ہو گئی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے سکولوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے مگرحکومت ان دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے ۔