مہنگائی کا بم گر گیا،پیٹرول 2.75 روپے مزید مہنگا

petrol

petrol

پاکستان:(جیو ڈیسک) غربت کے پسے عوام پرمہنگائی کاایک اور بم پیٹرول پونے تین روپے،مٹی کاتیل4 روپے اڑتیس پیسے مہنگا ڈیزل قیمتیں تیس جوتک برقرار رکھی جائیں گی ۔ سی این جی پر20فیصد سرچارج عائد کردیا گیا۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ پیٹرول ستانوے روپے چھیاسٹھ پیسے کا ہوگیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دو روپے پچھتر پیسے، ایچ او بی سی کی قیمت میں آٹھ روپے سڑسٹھ پیسے ، مٹی کے تیل میں چار روپے اڑتیس پیسے اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے آٹھ پیسے اضافہ کیا گیا۔

اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت ستانوے روپے چھیاسٹھ پیسے، ایچ او بی سی کی قیمت ایک سو چھبیس روپے آٹھ پیسے ،مٹی کے تیل کی چھیانوے روپے چالیس پیسے ، اورلائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت ترانوے روپے انتیس پیسے ہو گئی۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت سو روپے چھیالیس پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔