مہنگائی کا بڑھتا ہوا طوفان حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا۔ کبزئی
Posted on December 20, 2011 By Geo Urdu گجرات
سیاسی اور سماجی رہنما حضرت علی کبزئی چیئرمین ٹرائیبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، ٹی ڈی او، نے حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ ملکی حالات کو بہتر بنانے میں ایماندار سیاست دان آگے بڑھیں اور سنجیدگی کے ساتھ بد عنوانوں کا مقابلہ کریں ملک کو پاک صاف معاشرے کا قیام فراہم کریںملک کے حالات دن بدن بد تر ہوتے جا رہیں لینڈ مافیا حکومت کی سرپرستی میں بڑھ رہا ہے۔گڈ گورنس کا پورے ملک میں فقدان ہے۔قبائلی علاقے جات بہتری کی بجائے پسماندگی کی طرف جا رہا ہے۔ کبزئی نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور ہر برے نظام کو قرآن و سنت کی روشنی میں زبان سے اور ہاتھ سے روکنے کے امر کو تیز کرے اور حضرت علی کبزئی نے معاشرے سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر برے کام کی حوصلہ شکنی کریں اور انہوں نے حکمرانوں کو باور کروایا ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر اپنی ذمہ داریوںکو پورا کرے۔ انہوں نے کہا کہ جس کھیت سے دھکان کو میسر نہ ہو روزی۔ اس کھیت کے ہر گوشہ گندم کو جلا دو۔
انہوں نے عوام کو مایوسی سے نکالنے کا تہیا کر لیا ہے اور انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کام میں خود بخود آگے بڑھیںا ور ملک کو کرپشن جیسی مہلک بیماری سے نجات دلائیں۔میڈیا ملکی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ صحت و تعلیم کی حالت بہتر بنانے میں عوام کی مدد کریں اور کسی بھی بدعنوان سیاست دان کو اپنے میڈیا میں لانے سے گریزکر کے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔