مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حکومتی اقدامات صرف زبانی جمع خرچ تک ہی محدود ہیں۔ پیاز آلو ،مرغی اور گوشت سمیت اکیس روزمرہ استعمال کی اشیا گزشتہ سال کے مقابلے میں آٹھ اعشاریہ تین فیصد مزید مہنگی ہوگئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے سترہ بڑے شہروں سے کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی ترپن اشیاکی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا تیرہ اکتوبر کو ختم ہونیوالے ہفتے تک ٹماٹر،پیاز،تازہ دودھ اور گوشت سمیت اکیس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس ہفتے انڈے ،چینی اور ایل پی جی سمیت صرف دس اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ جبکہ کوکنگ آئل ،ہیٹرول ،سگریٹ اور ڈیزل سمیت بائیس اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ متوسط طبقے کے لیئے مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے