مہنگائی کی شرح ایک ہفتے میں مزید بڑھ گئی

Vegetable

Vegetable

مہنگائی کی شرح ایک ہفتے میں مزید بڑھ گئی، قیمتوں کے حساس اعشاریوں میں اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہو گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آٹھ ہزار ماہانہ آمدن والے طبقے کیلئے مہنگائی کے حساس اعشاریوں میں ایک اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر، گندم، ایل پی جی، پیاز، چینی سمیت سولہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

انڈے، آلو، لہسن سمیت چھ اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ گوشت، پٹرول، ڈیزل اور دیگر اکتیس اشیا کی قیمتیں اس دوران مستحکم رہیں۔