لاہور(جیوڈیسک)بین الاقوامی خریداروں کے بھارت کا رخ کرنے اور مقامی قیمتیں بلند سطح پر ہونے سے باسمتی چاول کی برآمدات آدھی رہ گئیں۔
لاہور رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک ملک سے صرف سینتیس کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر مالیت کے چاول برآمد کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں چاول کی برآمدات پچپن کروڑ ڈالر سے زائد تھیں۔ صرف باسمتی چاول کی ایکسپورٹ میں اڑتالیس فیصد کمی ہوئی جو ایک لاکھ چوہتر ہزار ٹن کی سطح پر آ گئی۔ نان باسمتی چاول کی برآمدات میں بھی دس فیصد کمی ہوئی۔