سری لنکا (جیوڈیسک)مہیلا جے وردھنے نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فائنل کے بعد سری لنکا کی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سری لنکا کے مایہ ناز بیٹسمین مہیلا جے وردھنے کا کہنا تھا کہ انھوں نے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے سے سلیکٹرز کو فائنل سے قبل ہی آگاہ کر دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ فیصلہ کسی دباؤ کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ آگے آنے کے مواقع ملنے چاہئیں۔ سری لنکن ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹویٹی کے فائنل ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے باعث وہ اپنی کپتانی میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹونٹی کو یادگار نہ بنا سکے۔