امریکی عدالت نے دہشت گردوں کی مدد کے الزام میں پاکستانی شہری کو چار برس دوماہ قید کی سزا سنادی۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے عرفان الحق اور اس کے دو ساتھیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے کالعدم تحریک طالبان کے ارکان کو دہشت گردی کیلئے امریکا لانے میں مدد کی۔ عرفان اور دیگر ساتھیوں پر پاکستانیوں کو امریکا لانے کے لیے ترغیب دینے کا بھی الزام ہے، اس کیلئے انہوں نے ایجنٹوں سے رقم بھی حاصل کی۔ اس سلسلے میں امریکی تحقیقاتی اداروں نے جنوری دوہزار گیارہ میں کارروائی کا آغاز کیا۔ تینوں پاکستانی گزشتہ برس تیرہ مارچ کو گرفتار کئے گئے تھے۔ قاسم علی اور زاہد یوسف کو دسمبر میں تین برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔سزا مکمل کرنے کے بعد تینوں افراد پاکستان ڈی پورٹ کردیئے جائیں گے۔