میانمار کی اپوزیشن لیڈر آنگ سان سوچی کی اپوزیشن جماعت کو اس سال اپریل میں ہونے والے ضمنی پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے۔ سوچی کی پارٹی کے ترجمان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دی جانے والی اجازت کے بارے میں کہا کہ اس کی وجہ میانمار پر عائد عالمیپابندیاں ہیں۔فوجی جنتا پر غیر جانبدارانتخابات کرانے کے لئے دباو میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اپریل میں میانمار میں اڑتالیس پارلیمانی نشستوں کے لیے انتخابات کرائے جائیں گے۔