میانمر میں زلزلہ ،13 افراد ہلاک، 22 زخمی ،کئی مکانات تباہ

Myanmar Earthquake

Myanmar Earthquake

میانمر (جیوڈیسک)ینگون میانمر میں اتوار کے روز آنے والے شدید زلزلے کے باعث کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ کئی مکانات ، عمارتیں اور زیر تعمیر پل منہدم ،ریکٹر سکیل پر شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 7 بجکر42 منٹ پر آیا ۔ریکٹر سکل پر اس کی شدت6.6 جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین بتائی گئی ہے۔