میاںنوازشریف بلوچ قیادت اورعوام کے نزدیک قابل اعتماد ہیں: میاں اسد حفیظ
Posted on March 1, 2012 By Geo Urdu گجرات
پیرمحل (جیو ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدراورسابق وزیراعظم میاںمحمد نوازشریف بلوچ قیادت اورعوام کے نزدیک قابل قدراور مذاکرات کیلئے قابل اعتماد ہیں ،انہیں بلوچستان میں امن وآشتی کی فضابحال کرنے کیلئے اپناقومی کرداراداکرنے دیا جائے۔
ان خیالات کااظہار میاں اسد حفیظ ضلعی چیف آرگنائز ر پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ صد ر توایوان صدر میں محصور اوراپنے بیرونی آقائوں کے دبائو میں ہونے سے مجبور ہیں ، وہ بلوچ ہونے کے باوجود بلوچستان کے عوام کی اشک شوئی کیلئے تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرخدا نخواستہ پاکستان کی سا لمیت پرذرہ برابر بھی آنچ آئی تو بانی پاکستان قائداعظم اورتحریک پاکستان کے شہیدوں کی ارواح بزدل حکمرانوں کوکبھی معاف نہیں کریں گی۔پاکستان بلاشبہ قدرت خداوندی کا ایک زندہ معجزہ ہے ،جس کسی نے بھی اس کی سا لمیت کومیلی آنکھ سے دیکھا قدرت نے اس کاشیرازہ بکھیر دیا۔انہوں نے کہا کہ روس نے بھی ماضی میں پاکستان کی داخلی خودمختاری چیلنج کی تھی ،امریکہ کاانجام بھی روس سے مختلف نہیں ہوگا۔ میاں نوازشریف پانچوں صوبوں کے درمیان پل کاکرداراداکررہے ہیں،وہ کسی کوپاکستان کاشیرازہ بکھیرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔