میاں اعجاز بلا مقابلہ صدر اور سابق ناظم چوہدری سلیم اختر بلا مقابلہ سنیئر نائب صدر منتخب ہو گئے
Posted on January 8, 2013 By Majid Khan گجرات
گجرات(جی پی آئی)انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے انتخابات میں ممتاز صنعتکارڈائریکٹر فنانس جی ایف سی فین میاں اعجاز بلا مقابلہ صدر اور سابق ناظم چوہدری سلیم اختر بلا مقابلہ سنیئر نائب صدر منتخب ہو گئے جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر تین امیدواروں میں مقابلہ ہوگا جن میں جاوید بٹ، حاجی عرفان یوسف، اور چوہدری محمد فراز، شامل ہیں منگل کے رو ز چیئر مین الیکشن کمیشن شیخ افضال الرحمن شاد نے کاغذات نامزدگی وصول کئے ممبران الیکشن کمیشن شیخ غلام غوث، سید شوکت وسیم نے ان کی معاونت کی میاں محمد اعجاز اور چوہدری سلیم اختر کے مقابلہ میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کروائے۔
الیکشن کمیشن نے انہیں کامیاب قرار دے دیا امیدواران 10جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ حتمی فہرست بارہ جنوری بروز ہفتہ کو آویزاں کی جائے گی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر انتخابات پندرہ جنوری بروز منگل کو ساڑھے گیارہ بجے خفیہ رائے شماری سے ہو گا کاغذات نامزدگی کے موقع پر میاں عبدالرشید پگانوالہ ، بیگم کشورتسنیم چوہدری، ٹھیکیدار لیاقت علی، چوہدری امتیاز، افتخار احمد شاکر، طارق محمود، محمداویس، مظہر الحق ، ارشد بٹ، راجہ طاہر شیر، محمد امتیاز، میا ں مخدوم ، میاں اکمل ، مرزا الیاس جرال بھی موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com