میاں محمد نواز شریف نے حلقہ این اے 107سے ملک محمد حنیف اعوان کو پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کر دیا
Posted on October 19, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
پیرس(رپورٹ زاہد مصطفی اعوان )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے حلقہ این اے 107سے ملک محمد حنیف اعوان کو پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ملک محمد حنیف کو ٹکٹ جاری ہونے کے بعدحلقہ این اے 107میں سیاسی گہما گہمی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
حلقہ این اے 107سے ملک حنیف اعوان کو ٹکٹ دینے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کو حلقہ میں بڑی محنت کرنی پڑے گی اور اگر یہ سیٹ ہار جاتے ہیں تو اس کے اثرات پاکستان کی سیاست پر مرتب ہو ں گے۔ملک محمد حنیف اعوان کو ٹکٹ ملنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار چوہدری رحمن نصیر مرالہ کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے ۔چونکہ ملک حنیف کی مخالفت کے ووٹ زیادہ پڑنے کا خطرہ ہے۔