میرانشاہ: میر علی سے 15 ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد

taliban

taliban

میرانشاہ میں میر علی کے علاقہ اسپین ٹل کے مقام پر پندرہ ایف سی اہلکاروں کی لاشیں بر آمد ہوئیں۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ان اہلکاروں کے قتل کی ذمے داری قبول کرلی۔ تحریک پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ایف سی اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہو ئے کہا کہ یہ خیبر ایجنسی میں کیے گئے آپریشن کا بدلہ ہے جس میں ان کے کمانڈر کامران خان سمیت بارہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کر کے پندرہ ایف سی اہلکار وں کو اغوا کر لیا تھا۔عسکریت پسندوں نے جاتے ہوئے چیک پوسٹ کو آگ لگا دی اوربھاری مقدار میں اسلحہ قبضے میں لے لیا تھا۔