ممبئی : بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری اور خوبصورتی سے دھوم مچانے والی نیپالی حسینا منشیا کوائرالہ کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر ان کا دشمن بن گیاہے۔ شادی کے بارے میں کسی نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ یہ وہ لڈو ہیں جو کھائے وہ بھی پچھتائے جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔ شادی کے صرف چھ ماہ بعد ہی منیشا کوائرالہ اور ان کے نیپالی بزنس مین شوہر کی زندگی میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جس کا اظہار ایک سوشل ویب سائٹ پر اکثر و بیشتر منیشاکوائرلہ کرتی رہتی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے کہا کہ وہ طلاق لینا چاہتی ہیں لیکن اس سے میرے ماں باپ ناراض نہ ہوں۔ میرا شوہر مجھ سے چھ برس چھوٹا ہے۔ اس پیغام کو منیشا کوائرالہ نے اسے سوشل سائٹ سے ہٹادیا اور اس کی جگہ لکھ دیا کہ یہ سب میں نے بہت غصے میں لکھا تھا لیکن ایسی کوئی بات نہیں۔ لیکن یہ بات یہیں ختم نہیں ہوتی۔ ابھی اس پیغام کی بازگشت ختم نہیں ہوئی تھی کہ منیشا کوائرالہ نے پھر اپنے شوہر پر الزام لگادیا کہ میرا شوہر میرا دشمن بن گیا ہے اور وہ ذہنی مریض بن چکا ہے اور خواتین اس کی کمزوری ہیں۔