کراچی : (جیو ڈیسک) اداکارہ میرا کی اسکینڈل فائل میں ایک اور پرچہ لگ گیا۔اب کی بار یہ کیس آیا ہے سمندر پار لندن سے، وہاں رہنے والی پاکستانی ڈاکٹر ثمیرہ نے میرا پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کے ایک لاکھ پاؤنڈ پر ہاتھ صاف کر گئیں۔
لندن میں رہنے والی پاکستانی ڈاکٹر ثمیرہ کے مطابق میرا کی سوتیلی بہن شائستہ عباس لندن میں ایم بی اے کررہی ہیں ، اور انکے بھائی سہیل علی کی کلاس فیلو تھیں ۔ دونوں کی دوستی ہو گئی اور بات شادی تک پہنچ گئی۔ شادی کی بات چیت کے دوران میر ا انکے گھر بھی آتی جاتی رہیں۔ اسی دوران ایک بار میرا نے ان سے پچاس ہزار پاؤنڈ مانگ لیے اور کہا جیسے ہی ان کا ایک چیک کلیئر ہوا لوٹا دیں گی۔چند دن بعد میرا نے ایک اور بہانے سے مزید 50 ہزار پانڈ مانگے۔لیکن وہ دن اور آج۔ شائستہ نے بھی سہیل سے تعلق ختم کرلیا۔
ثمیرہ کہتی ہیں دو سال سے میرا سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن وہ کبھی فون نہیں اٹھاتیں اور کبھی رانگ نمبر کہ کر فون کاٹ دیتی ہیں۔اس بارے میں اداکارہ میر ا سے بار ہا رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا نمبر بند جا رہا ہے۔