لاہور (جیوڈیسک) لاہور اداکارہ میرا پھر لٹ گئیں ،کہتی ہیں کہ لاہورمیں فیشن شو میں شریک تھیں کہ اس دوران کوئی آیا اور پرس سے10 ہزار ڈالر چرا لے گیا۔ میرا کا نیادعوی سامنے آ گیا ہے۔ وہ ایک دن پہلے لاہورمیں عروسی فیشن شو میں شریک تھیں،کوئی چپکے سے آیا اور ان کے 10 ہزار ڈالر لے اڑا۔
میرا بطور شو اسٹاپربرائیڈل ویک کی اختتامی تقریب میں جلوہ گر ہوئیں ، ان کا کہنا ہے کہ ڈریسنگ روم میں ان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ، ابھی مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست نہیں دی۔ کل حقائق سے پردہ اٹھاوں گی۔