ارجنٹائن کے سابق فٹبالر کھلاڑی میرا ڈونا نے عراق کی قومی فٹبال ٹیم کی کوچنگ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ وہ برازیل میں 2014 میں منعقد ہونے والے عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ فائنل میں عراق کی ٹیم کو پہنچانے کی خواہشمند ہیں لیکن عراق کی فٹبال تنظیم کی جانب سے ان خبروں کی تردید کر دی گئی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ عراق
فٹبال ایسوسی ایشن اور میراڈونا کے درمیان اس رقم کا کوئی صلاح مشورہ نہیں ہو رہا۔ اس سے قبل میرا ڈونا کے ایجنٹ نے میڈیا کو بتایا تھا کہ میرا ڈونا اور عراق فٹبال ہال ایسوسی ایشن کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔