شمالی وزیرستان : (جیو ڈیسک)شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں قاتلانہ حملے میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔میرعلی میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ عظمت جمال اپنے دفتر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے ان کے دفتر میں دو دستی بم پھینکے اور پھر اندر گھر کر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں عظمت جمال اپنے دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔