لاہور(جیوڈیسک) لاہورپنجاب کے گورنر مخدوم احمدمحمود نے کہاہے کہ ان کے بچوں کے پاس اپنے مستقبل کیلئے مریم نواز،حمزہ شہباز، بلاول بھٹو اور مونس الہی کی شکل میں آپشنز موجودتھے، انہوں نے سب سے بہتر ین آپشن بلاول بھٹو کو چن لیا۔
لاہورمیں میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب غریب اورلاہورامیرہوتا جا رہا ہے،صوبائی بجٹ کی غیر منصفانہ تقسیم اور انتظامی معاملات درست نہ ہونے کی وجہ سے صوبہ بہاولپور بنانے کے اعلان پر مجبور ہوئے۔مخدوم احمد محمود کاکہناتھاکہ ہماری ڈیمانڈ نہ مانی گئی تو کل کو وہ لوگ سامنے آجائیں گے جو ملک کے خیر خواہ نہیں ہوں گے۔