میرے قافلے پر حملے میں طالبان نہیں امریکا ملوث ہے، قاضی حسین

Qazi Hussain Ahmed

Qazi Hussain Ahmed

نوشہرہ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ میرے قافلے پر حملے میں طالبان نہیں امریکا ملوث ہے، پاکستان اور افغانستان میں بیرونی مداخلت ختم ہونے تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔ نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کا کہنا ہے کہ امریکا دینی جماعتوں اور طالبان کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے، پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق حملہ خودکش تھا جس میں خاتون کو استعمال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ میرے قافلے پر حملے میں طالبان نہیں امریکا ملوث ہے، پاکستان اور افغانستان میں بیرونی مداخلت ختم ہونے تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔ قاضی حسین احمد نے فون پر خیریت دریافت کرنے پر وزیراعظم اور افغان صدر حامد کرزئی، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر شخصیات کا مشکور ہوں۔ اس سے قبل مہمندایجنسی میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت مل کر پاکستان میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگریزوں سے تو آزادی حاصل کر لی لیکن ان کے ایجنٹ اب تک پاکستان پر مسلط ہیں۔ قاضی حسین احمدکا کہنا تھا کہ خودکش حملے ہمارے عزم و حوصلے کو خم نہیں کر سکتے، مہمند ایجنسی میں جماعت اسلامی کے قافلے پر ہونیوالا خود کش حملہ کسی مسلمان کی نہیں بلکہ امریکی ایجنٹوں کی کارروائی ہے۔