میر علی میں مسجد پر ڈرون حملہ، 10 افراد جاں بحق

Drone

Drone

میر علی : (جیو ڈیسک) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے مسجد پر حملے میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔ میر علی میں آج صبح امریکی جاسوس طیاروں نے مسجد پر دو میزائل داغے جس کے نتیجہ میں دس افراد جاں بحق ہو گئے۔

تاحال 5 امریکی جاسوس طیارے فضا میں نیچی پروازیں کر رہے ہیں جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جا رہا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں۔ نیٹو کانفرنس کے بعد یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ بدھ کے روز ہونیوالے ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔