میلان میں فیشن ویک ، موسم بہار کے ملبوسات کی نمائش

Melan Fashion week show

Melan Fashion week show

اٹلی (جیوڈیسک) اٹلی کے شہر میلان میں فیشن ویک کی رنگینیاں جاری ہیں، ماڈلز ریمپ پر موسم بہار اور گرما کے ملبوسات کی نمائش۔وہ شام بھلا کیونکر حسین نہ ہو کہ جس میں خوبرو حسینائیں اپنی نازک اندام اداں سے ملبوسات کی جاذب نظری کو چار چاند لگا دیں اور پھر فیشن کے شائقین اس لمحے کو کیسے بھلا ئیں کہ جس میں تمام تر خوبرو رنگینیاں اپنی رعنائیوں کے ساتھ ریمپ پر رنگ بکھیر دیں۔

جی ہاں،اٹلی میں یہی کچھ ہوا موسمی بہار کے ملبوسات کی نمائش کے ویک میں ،وہ چمکئی اور مہین ملبوسات سے مزین کیٹ واک کی دلدادہ ادائیں جب ریمپ پر موسم بہار اور موسم سرما کی مناسبت سے لباس کے ساتھ نیکلس زیب تن کئے آئیں تو ہر فیشن کا دلدادہ ملبو سات میں دلچسپی لئے بغیر نہ رہ سکا ،اٹالین ڈیزائنر انا مولیناری کے تیار کردہ یہ ملبوسات دنیائے فیشن میں منفرد انداز کے تصور کئے جارہے ہیں جو یقینا شہرت اختیار کر سکتے ہیں۔