میمو اسکینڈل پیپلز پارٹی کے خلاف سازش ہے۔ پی پی کور کمیٹی

Gilani

Gilani

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس فیصلہ کیا گیا کہ میمو گیٹ اسکینڈل کیخلاف آئینی اور قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کورکمیٹی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت میمو گیٹ اسکینڈل بنایا گیا ہے اس موقع پرکور کمیٹی کے ارکان نے اس بات سے مکمل طور پر اتفاق کیا کہ پارٹی اداروں کے مابین تصادم نہیں ہونے دے گی میمو گیٹ اسکینڈل کا مقابلہ آئینی اور قانونی طریقے سے کیا جائے گا اس موقع پر اٹارنی جنرل نے میمو گیٹ اسکینڈل کے حوالے سے اجلاس کواب تک ہونیوالی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔