میمو ایشو پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ کیمرون منٹر

cameron munter

cameron munter

پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ بد عنوانی کی وجہ سے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے پاکستان کو کیری لوگر بل کے بعد دو ارب ڈالر دیے جائیں گے۔  راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت میں امریکی سفیرکا کہنا تھا کہ میمو ایشو پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اسے پاکستانی اداروں کو ہی حل کرنا چاہیئے۔ کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ جنرل پاشا اور عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔