میمو کے معاملہ پر مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ہے جس میں وفاق ،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کوفریق بنایا گیا ہے۔ مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف کی طرف سے سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے تحت دائر کی گئی ڈی جی آئی ایس آئی اور سیکرٹری خارجہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں نواز شریف نے منصور اعجاز کے برطانوی اخبار میں آرٹیکل کا حوالہ دیا ہے اور کہا ہے کہ حسین حقانی اور صدر زرداری نے آرٹیکل کے چھپنے کے بعد اسے مسترد کیا تھا، پٹیشن مین استدعا کی گئی ہے کہ قومی اہمیت کے اس معاملے میں ملک کیلئے عدالت اپنا کردار ادا کرے۔