میمو کمیشن : (جیو ڈیسک) حسین حقانی کو دستاویزات اور شواہد جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دیدی ہے۔ میمو کمیشن کی پریس ریلیز کیمطابق حسین حقانی کو تین بار کیس سے متعلق شواہد دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دی گئی لیکن انہوں نے شواہد جمع نہیں کرائے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حسین حقانی کو اکیس مارچ تک کیس سے متعلق تمام شواہد اور دستاویزات جمع کرانے کی آخری مہلت دی جا رہی ہے۔ جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں منصور اعجاز کے جواب کو سچ تسلیم کیا جائے گا۔ میمو کمیشن نے اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق کو ہدایت کی ہے کہ حسین حقانی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔