پاکستان : (جیو ڈیسک) میمو کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھجوا دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میمو ایک حقیقت ہے جو منصوراعجاز نے خود تحریر کیا تھا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منصور اعجاز نے میمو حسین حقانی کے ساتھ ہونے والی گفتگو اور پیغامات کی روشنی میں لکھا تھا۔
رپورٹ کے مندرجات کے مطابق میمو کمیشن تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ منصور اعجازکا حسین حقانی سے میمو کے حوالے سے گفتگو کا دعوی اور ریکارڈ درست ہے۔ کمیشن کی رپورٹ میں حسین حقانی کے خلاف بعض اقدامات اٹھانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔