میمو کمیشن: سیکریٹری خارجہ کو فوری پیش ہونے کا حکم

salman bashir

salman bashir

میمو کمیشن نیسیکریٹری دفاع اور سیکریٹری خارجہ کی ہر اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کھانے کے وقفے کیبعد سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہاہیکہ عدم حاضری کی صورت میں ان کے خلاف توہین کا مقدمہ کیا جائیگا۔

میمو کمیشن کا اجلاس جسٹس فائز عیسی کی زیرصدارت ہوا۔ اکرم شیخ نے دلائل میں کہا کمیشن کو منصور اعجاز کو طلب کرنے کا حق نہیں۔ ان کا بیان بیرون ملک ریکارڈ کیا جائے۔ وہ دبئی بھی نہیں آسکتے ، بیان برطانیہ میں لیا جائے۔کمیشن ملک کے باہر بیان ریکارڈ کرنیکا اختیار رکھتا ہے۔منصور اعجاز یہاں آئے تو ان پر پاکستانی قانون کا اطلاق ہوگا۔ جسٹس فائز نے کہا آپ یوٹرن لے رہے ہیں۔ اکرم شیخ کا کہنا تھا منصور اعجازآئے تو پارلیمانی کمیٹی بھی طلب کر لے گی اور تمام یقین دہانیاں پیچھے رہ جائیں گی۔ جسٹس فائز نے ریمارکس دیئے دلائل کا اختتام یہ ہے منصور اعجاز پاکستان نہیں آئیں گے۔ پہلے دن ہی کہہ دیا جاتا کہ منصور اعجاز آنا نہیں چاھتے تو وقت بچ جاتا، اب کمیشن لندن جائے تو کیا ضمانت ہے منصوراعجاز پیش ہونگے۔آپ کو ضمانت دینا ہو گی۔

اکرم شیخ نے کہا پیش نہ ہوں تو سفری اخراجات ان کے ذمیڈال دیئے جائیں۔ منصوراعجاز کہتے ہیں کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلیے گارنٹی کی ضرورت نہیں پاکستانی ہائی کمیشن میں بیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا حکومت کمیشن کے بیرون ملک جانے کی مخالف ہے، جیمزجونز اور مائیک مولن بھی پیش ہونے سیانکار کرچکے ہیں۔ جسٹس فائز نے اٹارنی جنرل کو کہا کمیشن کو بیرون ملک جانے کا اختیار دیا ہے، اس پر ہماری معاونت کریں۔