میمو کمیشن نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے بیانات پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں وضاحت کے لیے فوری طور پر طلب کر لیا ہے۔ جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں کمیشن کا اجلاس اسلام آباد ہائیکورٹ میں شروع ہوا تو وکلا نے دلائل دیے منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ میرے موکل کو حکومت کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں، اٹارنی جنرل نے کہامنصورکی سیکیورٹی کیلئے کسی بریگیڈئیر کانام نہیں دیا۔ کمیشن کے سوال پر اکرم شیخ نے کہا منصور اعجازرحمان ملک کی دھمکیوں کے باعث نہیں آئے، کسی ادارینیسیکیورٹی نہیں دی اورقومی سلامتی کمیٹی میں پیش ہونے کی شرط پر ویزا دیا گیا، کمیشن نے کہاکہ دھمکیاں انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں، اکرم شیخ نے استدعا کی کہ فریقین کو بیان بازی سے روکا جائے۔ کمیشن نے استفسارکیا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اختیاررحمان ملک کے پاس ہے، جسٹس فائزعیسی نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ بیانات کی وضاحت کے لیے رحمان ملک کو بلایا جائے۔