اسلام آباد : (جیو ڈیسک) میمو کمیشن کا اجلاس 18 مئی کو طلب کر لیا گیا۔ حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نے اجلاس کو غیر قانونی قر ار دے کر شر کت نہ کر نے کا اعلان کر دیا۔
میمو کمیشن کا اجلاس جمعہ کی صبح نو بجے قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں شروع ہو گا۔ جس کے لئے فریقین کو نوٹس جاری کر د ئیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ منصور اعجاز کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیاہے۔ حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری پہلے ہی میمو کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کر چکے ہیں۔ ذرائع سے بات کرتے ہوئے زاہد بخاری نے بتایا کہ انھیں ابھی تک میموکمیشن کے 18مئی کو ہونیوالے اجلاس کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔