حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری کو برطانیہ کا ویزہ جاری کر دیا گیا۔ زاہد بخاری کے ہمراہ ان کے دو معاونین کوبھی برطانیہ کا ویزہ جاری کر دیا گیا۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد بخاری نے بتایا کہ انہیں اور ان کے دو معاونین کو برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے آ گاہ کیا گیا ہے کہ انہیں ویزہ جاری کر دیا گیا ہے۔
زاہد بخاری نے کہا کہ وہ سفری انتظامات کی بھر پور کو شش کر رہے ہیں لیکن وقت کم ہونے کی وجہ سے جانا انتہائی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ نہ جا سکے تو اس حوالے سے کمیشن کو آ گاہ کر دیں گے۔