میمو کیس کے مرکزی کردار منصور اعجاز آج لندن ہائی کمیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ نواز شریف کے وکیل رشید اے رضوی بھی لندن پہنچ گئے ہیں ۔ سیکرٹری میمو کمیشن راجہ جواد نے ہائی کمیشن کا دورہ کرکے انتطامات کا جائزہ لیا ۔ حقانی کے وکیل زاہد بخاری کو برطانیہ کا ویزہ مل گیا لیکن وہ لندن نہیں جارہے۔ بلیک بیری نے منصور حقانی رابطوں کی تفصیلات دینے سے پھر انکار کردیا ۔
میمو اسکینڈل پر منصور اعجاز کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میمو کمیشن روم اور لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے درمیان وڈیو اور آڈیو لنک قائم کردیا گیا ہے۔ میمو کمیشن کے کمرے میں دو اسکرینیں نصب کی گئی ہیں۔ میمو کمیشن آج لندن میں موجود منصور اعجاز کا بیان ریکارڈ کرے گا۔ نواز شریف کے وکلا منصور اعجاز سے براہ راست جرح کریں گے۔
حسین حقانی کے وکیل زاہد حسین بخاری کو بھی برطانیہ کا ویزامل گیا ہیتاہم وہ برطانیہ نہیں جارہے۔ میمو کمیشن پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر دو بجے منصور اعجاز کا بیان ریکارڈ کرنا شروع کرے گا۔
اس کیس کے سلسلے میں حسین حقانی اور منصور اعجاز میمو کمیشن کی ہدایت پر لکھے گئے دوسرے خط کے جواب میں بلیک بیری کمپنی نے کہا ہے فریقین کے رازداری کے حق سے دستبردار ہونے تک ریکارڈ فراہم نہیں کیا جاسکتا۔ بلیک بیری کمپنی کا جواب اٹارنی جنرل کل میمو کمیشن کے روبرو پیش کریں گے۔