میمو کیس میں شہادتیں گھڑے جانے کا خدشہ ہے۔ وکیل حقانی

Haqqani

Haqqani

میمو کیس میں سابق سفیر حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری کا کہنا ہے میمو کمیشن کی کارروائی میں تاخیر سے خدشہ ہے کہ شہادتیں گھڑی جا رہی ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا منصور اعجاز پاکستان کا دشمن اور جھوٹا ہے۔ اس کی آمد کو خفیہ رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ وہ جس فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف باتیں کرتا رہا آج اسی کے کمانڈوز اس کی حفاظت پرمعمور ہوں گے۔ انھوں نے کہاکہ منصور اعجاز اب ملکی حالات کا بہانہ بناکر آنے سے گریز کر رہا ہے۔