میمو گیٹ اتنا بڑا مسئلہ نہیں جتنا بنا دیا گیا۔ چوہدری شجاعت

chuhdary shujaat

chuhdary shujaat

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میمو گیٹ اتنا بڑا مسلہ نہیں جتنا بنا دیا گیا ہے۔ بلوچ عوام ہمارے بھائی ہیں انھیں راضی کر لیں گے۔ گجرات میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جو لوگ بھی تحریک انصاف میں شامل ہوئے وہ یا تو پیپلز پارٹی میں تھے یا پھر ن لیگ سے آئے تھے۔ ق لیگ کے کارکن پارٹی چھوڑ کر نہیں گئے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر ان کی جماعت پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر امیدوار کھڑے کرئے گی۔ کون کس حلقہ سے الیکشن لڑے گا یہ باتیں قبل از وقت ہیں۔