چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی، آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کی جانب سے سپریم کورٹ میں میموگیٹ اسکینڈل سے متعلق جوابات داخل کرانے کے لئے مسودے تیارکرلئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی اورڈی جی، آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کی جانب سے اٹارنی جنرل آف پاکستان میموگیٹ اسکینڈل سے متعلق جوابات داخل کرائیں گے۔ یکم دسمبر کو ہونیوالی سماعت میں سپریم کورٹ نے صدرمملکت، آرمی چیف سمیت ڈی جی آئی آیس آئی اورسیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کو پندرہ روز میں جواب داخل کرانے کی ہدایات کی تھیں۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی واضح کرچکے ہیں کہ میمو گیٹ اسکینڈل سے متعلق صدر ، عسکری حکام اور سیکرٹری خارجہ کے جوابات وفاق کی جانب سے داخل کرائے جائیں گے۔ آج صدر، آرمی چیف سمیت ڈی جی آئی آیس آئی کی جانب سے اٹارنی جنرل کے زریعے میموگیٹ اسکینڈل سے متعلق جوابات جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ میموگیٹ اسکینڈل پر نوازشریف نے سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کی تھی میوگیٹ اسکینڈل کی آئندہ سماعت انیس دسمبر کو ہو گی۔