سپریم کورٹ میں میمو گیٹ اسکینڈل کی سماعت یکم دسمبر کو ہو گی۔ جس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں نو رکنی بینچ کرے گا۔ سپریم کورٹ میں میمو گیٹ اسکینڈل کے خلاف سماعت کیلئے مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔ دائر درخواست کو چیف جسٹس آف پاکستان نے سماعت کیلئے منطور کرلیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ میمو سے ملکی خومختاری کو خطرات لاحق ہیں اور حکمراں صرف بیان بازیوں سے کام لے رہے ہیں۔ نواز شریف کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ میموگیٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر ملک کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی کی گئی اور 24 فوجی جوانوں کو شہید کر دیا گیا۔