دبئی : (طاہر منیر طاہر) پاکستانی آم ذائقے اور معیار کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ نہ صرف ایشیا کی باشندے نلکہ غیر اقوام کے یورپین اور انگریز لوگ بھی آموں کے سیزن میں پاکستانی آم تلاش کرتے نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ واقعی پاکستانی آم ذائقے کے اعتبار سے بہت منفرد اور اچھے ہیں۔
پاکستانی آم دنیا بھر میں برآمد کیا جاتا ہے جن سے کروڑوں لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس طرح پاکستانی آم بیرون ملک پاکستانی کی شناخت کا سبب بھی بنا رہتا ہے۔دوبئی میں منعقد ہونے والے سالانہ مینگو فیسٹیول میں قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے قونصل جنرل طارق اقبال سومرو۔ سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین زبیر موتی والا، سیکرٹری ایگریکلچر سندھ۔ کمرشل قونصلر قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی طارق منصور باجوہ پریس قونصلر راھدہ پروین اور سفارتخانہ ابوظھبی کے کمرشل سیکشن کے انچارج بلال پاشا اور پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے لوگوں نے مینگو فیسٹیول میں شرکت کی۔
mango festival
اس موقع پر سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چئیرمین زبیر موتی والا نے کھا کہ پاکستانی آم اس وقت پوری دنیا میں اپنے ذائقے، مٹھاس اور عمدہ معیار کی وجہ سے جانا پھچانا جاتا ہے۔اُنھوں نے کھا کہ آم کو دنیا کے ہر کونے میں متعارف کرانے کے لیے حکومت اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہے اس سلسلہ میں آم کی پیکنگ اور کوالٹی بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رھے ہیں۔ جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی آم کی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لئے عملی اقدامات اُٹھائے جا تھے ہیں۔
قونصل جنرل قنصلیٹ آف پاکستان دوبئی طارق اقبال سومرو نے کھاکہ متحدہ عرب امارات اس وقت بہترین مارکیٹ ہے وہاں نہ صرف آم بلکہ تازہ سبزیاں بھی فراھم کی جا سکتی ہیں۔ اس سلسلہ میں کھا گیا کہ تاجروں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے قونصلیٹ اور سفارتخانہ کی خدمات ہر وقت حاضر ہیں۔ تا کہ تاجروں کو پاکستانی پھل اور سبزیاں بین الاقوامی منڈی میں اعلٰی معیار کے ساتھ فراھم کرنے میں مدد کی جا سکے۔