لاہور (جیوڈیسک) لاھور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میٹرو بس پراجیکٹ متاثرین کیلئے ٹاؤن ہال میں ون ونڈو کی سہولت قائم کر دی۔ تمام متاثرین کو ادائیگیاں انصاف کے مطابق کی جائیں گی۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت میٹرو بس پراجیکٹ کے متاثرین کو ادائیگیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا ، جس میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد، ایم پی ایز حافظ میاں نعمان ، آجاسم شریف ، ڈاکٹر سعید الہی، چیئرمین ایل ٹی سی خواجہ احمد حسان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ میٹرو بس پراجیکٹ متاثرین کیلئے ٹاؤن ہال میں ون ونڈو کی سہولت قائم کر دی۔ جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کے روز متاثرین کو ادائیگیاں کی جاہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو زمین کی قیمت کی ادائیگی کے ساتھ عمارت کے سٹرکچر کا 80 فیصد بھی ادا کیا جارہا۔ میٹرو پراجیکٹ سے متاثر کاروباری حلقے کو اس عرصے کے دوران ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔