معروف پاپ گلوکارہ میڈونا کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ڈبلیو ای کو گولڈن گلوب ایوارڈز میں دو کیٹگریز کیلئے نامزد کرلیا گیا ہے۔ میڈونا نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فلم کو گولڈن گلوب ایوارڈز کیلئے نامزد کرنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فلم ڈبلیو ای شائقین کی توقعات پر پورا اترے گی۔ گولڈن گلوب ایوارڈز پندرہ جنوری کو ہورہے ہیں۔ ڈبلیو ای فلم تیرہ فروری کو امریکا کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔