وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میڈیا مشکل دور میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں ساوتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کے دوران وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے رواں سال قتل ہونے والے صحافیوں کا نام لے کر کہا کہ ان کی حکومت کو صحافیوں کی قربانیوں کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران نشانہ بننے والے صحافیوں کے لیے بیس کروڑ روپے کے فنڈ ز مختص کیے ہیں ۔ انہوں نے سیفما کیلئے تین کروڑروپے کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔