میڈیا پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ چوہدری نثار

Chaudhary Nisar

Chaudhary Nisar

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میڈیا پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ اس واقعے کو پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا، اس کی تحقیقات کرائی جائے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس میں چوہدری نثار نے کہا کہ انتخابات اس طرح سے کرانے ہیں تو پھر ملک مختلف مافیہ، جاگیر داروں، وڈیروں اور بدمعاشوں کے حوالے کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن کمیشن سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں حکومت نے سرکاری مشینری اور وسائل کا بے دریغ استعمال کیا۔مسلم لیگ نواز نے پیپلز پارٹی سے دو سیٹیں جیت لی ہیں۔ وزیر اعظم ملتان کے حلقہ میں گزشتہ چار ماہ سے انتخابی مہم پر تھے۔اٹک میں بھی 29گاوں میں بجلی اور گیس کے کھمبے اور پائپ پھینکے گئے۔