میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو سٹی شمالی میکسیکو کی فیکٹری میں گیس پائپ پھٹنے سے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 26افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو کے شہر Reynosa میں امریکی سرحد کے قریب گیس پلانٹ میں آگ لگ گئی ،شعلے اور دھوئیں کے بادلوں نے آسمان کارخ کرلیا، آگ لگنے سے 26افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے جبکہ 7افراد لاپتہ ہیں۔ فائر فائٹرز دو گھنٹے میں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے، فیکٹری کے آگ بجھانے والے عملے نے بھی فائر فائٹرزکی مدد کی ۔