لاطینی امریکہ کے ملک میکسیکو میں زلزلے کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں دارالحکومت میکسکو سٹی میں کئی عمارتیں لرز گئیں جنوب مغربی صوبے گوریرو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے عمارتیں لرز گئیں۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ تفریحی مقام اکا پلکو میں سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔