میکسیکو : (جیو ڈیسک) میکسیکو میں بائیں بازو کے صدارتی امیدوار لیپوز اوبریڈو عوام میں پذیرائی کے سبب موجودہ صدر کے لئے خطرہ بن گئے۔ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کی کہ موجودہ حکومت کو امریکی حمایت حاصل ہے۔
میکسیکو کے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے لوپزاوبریڈور عوام میں مقبولیت کی وجہ سے انتخابات میں حکمران جماعت کیلئے ایک خطرہ بن گئے ہیں۔ لوپز اوبریڈو نے انتخابات کے دوران ملک میں حقیقی تبدیلی کو اپنے انتخابی مہم کا سلوگن بنایا۔
گذشتہ روز ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں عوام کی مکمل پذایرائی کی بنا پر انتخابات جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے حکمران جماعت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت کو امریکی حمایت حاصل ہے۔