میکسیکو : (جیو ڈیسک) میکسیکو میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعت کے امیدوار انریک پینانیٹو نے کامیابی حاصل کر لی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ابتدائی نتائج میں انسٹیٹیو شنل ریولیوشنری پارٹی(پی آر آئی) کے امیدوار انریک پینانیٹو نے بائیں بازو کی جماعت کے صدارتی امیدوار لوپز اوبراڈور کو شکست دے دی۔
پینانیٹو نے اڑتیس اور ان کے مخالف نے اکتیس فیصد ووٹ لئے۔ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان رواں ہفتے کے اختتام پر کیا جائے گا۔