میکسیکو : (جیو ڈیسک) میکسیکو میں بس کے حادثے میں بتیس افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے جنوب مغربی علاقے میں مسافروں سے بھری بس شدید بارش کے بعد ہونے والی پھسلن کے باعث الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں بتیس افراد ہلاک اورسات زخمی ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔